پاکستان

شہباز شریف 2 کیسز میں بیان قلمبند کرانے کیلئے نیب میں 20 اگست کو طلب

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 20 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔

یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close