پاکستان

وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کا ورزش کا معمول برقرار

اسلام آباد: وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کا روزانہ ورزش کرنے کا معمول برقرار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صبح سویرے ورزش کرتے ہیں اور یہ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔

وزیر اعظم بننے کے بعد بھی اس معمول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور عمران خان کی جاگنگ کے بعد کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

Image may contain: 5 people, people smiling, people standing, suit and outdoor

Image may contain: 8 people, people standing, suit and outdoorImage may contain: 7 people, people standing and outdoorتصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹریک سوٹ میں ہیں اور ان کا اسٹاف بھی ساتھ ساتھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز بھی بنی گالہ میں پارٹی اجلاس منعقد کیا جس میں قوم سے خطاب سمیت حکومتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close