پاکستانسیاست

سندھ کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔

حلف لینے والوں میں سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، سردار شاہ، محبوب الزماں، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں۔

سندھ کی نئی کابینہ میں ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو جیسے بڑے بڑے ناموں کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ کے نومنتخب وزراء کے قلمدان

سندھ کی نئی کابینہ میں سعیدغنی کو بلدیات و دیہی ترقی، شہلارضا کوترقی نسواں، سردارشاہ کو تعلیم، سیاحت وثقافت اور اسماعیل راہو کو زراعت اور سپلائی اینڈ پرائسسز کے  قلمدان سونپے گئے ہیں۔

شبیر بجارانی کو محکمہ معدنیات، مخدوم محبوب زمان کو ریونیو، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو صحت وبہبود آبادی اور ہری رام کو جیل خانہ جات و اقلیتی امور اور سماجی بہبود کا قلمدان دیا گیا۔

محمد بخش مہر کو صنعت وتجارت جب کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن کا مشیر بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل تیسری بار سندھ میں حکومت قائم ہوئی ہے اور گزشتہ روز سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close