پاکستان

سیاست و معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے، خطبہ حج

عرفات: مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے جب کہ سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تقوی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، لوگوں تقوی اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاؤ، اسلام اور دین کی عظمت کی بنیاد توحید ہے، اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھراؤ، اللہ سے شرکت کرنے والے کا انجام برا ہوگا، الله کا حکم ہے کہ تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو رسول الله کی اطاعت کرو، مسلمان کا مال، خون اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے، اسلام ظلم و زیادتی کو شدت کے ساتھ نہ پسند کرتا ہے، اللہ کو زیادتی پسند نہیں اس لیے مسلمان کو چاہیے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے کہا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ پر ایمان کامل اورحکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے، فجر میں قرآن کی تلاوت روز آخرت میں گواہی دے گی،  اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے، اللہ نے وحدانیت پر یقین رکھنے والوں سے کامیابی کا وعدہ کیا ہے، ہر طرح کی کامیابی الله کی وحدانیت اور رسول الله کی رسالت میں ہے، سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ الله توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ احسن سلوک کیا کرو، دھوکا نہ کرو اور ناپ تول پورا کرو، جوا اور سٹے بازی حرام ہے، اللہ نے جاسوسی اور غیبت سے منع فرمایا ہے، وقت پر نماز ادا کرو، اسلام ایک دوسرے کے ساتھ اچھے طریقے سے ہم کلام ہونے کی تعلیمات دیتا ہے، فیصلے عدل کی بنیاد پر کئے جائیں، اسلامی معاشرہ باہمی محبت کی تعلیمات دیتا ہے اور سیدھا رستہ دکھاتا ہے، الله کا حکم ہے کہ وعدہ پورا کیا جائے، اسلام ہمیں برائی اور فحاشی سے منع کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close