پاکستان

وزیراعظم کا پہلا نوٹس، کینسر میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت کی ہے۔ 

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بحیثیت وزیراعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسرکی بیماری میں مبتلا کھلاڑی مہک انور کےعلاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے والی مہک انور کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہے اور اس وقت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہےجب کہ مہک  کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے بیٹی کے علاج ومعالجے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close