پاکستان

پاکستان کودرپیش مسائل سے نکلنے کیلئےسنت ابراہیمیؑ سےرہنمائی لینا ہوگی، صدر

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دنیا کو پیچیدہ مسائل سے نکالنے کے لیے اپنی پیاری چیزوں کی قربانی ناگزیر ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک بادیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات و قربانیاں قبول فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن عظیم انبیاء نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبادت کی یہی روح ہے جو اس دنیا کو جنت کا نمونہ بنا سکتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نکلنے کے لیے سنت ابراہیمیؑ سے ہی رہنمائی لینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ انا مسائل کی اصل جڑ ہے اور دنیا کے مسائل کا خمیر اسی مرض سے اٹھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جان و مال کی قربانی سے انسان کو اپنی انا قربان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close