پاکستان

ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھا مگر ریلوے کی وزارت مل گئی، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھامگر ریلوے کی وزارت مل گئی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بد نصیبی ہے کہ نیب کے آدھے کیسز ریلوے پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ کم کر کے دکھاؤں گا، نفع بھی دوں گا اور روزگار بھی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم کی تقریر کو زندگی کی سب سے بہتریں تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے اصل مسئلوں کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خدمت کریں گے، 18 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 15 فیصد بھی ڈیلیور کر گئے تو لوگ سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا کام کر دیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ 25 نئے کمیشن بنیں تب ملک سےکرپشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے اور 20 افراد افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا تھا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close