کھیل

کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں پی سی بی کے اسٹرکچر کو بہتر کرنے اورکرکٹ کی بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا احسان مانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ اور پی سی بی کو سیاسی مداخلت نے بُری طرح متاثر کیا، میں آپ کو مکمل اختیار دوں گا اور مجھے اچھے نتائج کی توقع ہے کیوں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ہمیں تھوڑی محنت کرنا ہوگی جب کہ ہم میرٹ لاکر سیاسی مداخلت کو روکیں گے اور پی سی بی کومثالی ادارہ بنائیں گے۔

اس موقع پر نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کر رہا ہوں، اُمید ہے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے اور اگر چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگیا تو آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا، توقع ہے وزیراعظم کی لیڈر شپ میں پی سی بی میرٹ پر چلے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close