پاکستان

کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی سکیٹر 12 انڈسٹریل ایریا میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے۔

آگ بھجانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیوں، 4 واٹر باؤزرز اور 2 اسنارکلز نے حصہ لیا، اس دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا۔

پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے واٹر بورڈ کے سخی حسن اور نیپا ہائیڈرنٹس کو کھول دیا گیا، کئی واٹر ٹینکرز نے بھی پانی فراہم کیا۔

آگ کے نتیجے میں فیکٹری کے شیڈز گرگئے، جبکہ دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close