پاکستان

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید، 3 زخمی

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈ کلی میں بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے مطابق سرچ و کلئیر آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں حوالدار احمد خان شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید احمد خان کے سوگواروں میں ایک بیوہ، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close