پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دعا گو ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کو امداد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں متاثرین کی کسی بھی قسم کی انسانی مدد کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ 1924 کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں بدترین سیلاب کے باعث اب تک 370 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

تباہ کن سیلاب کے بعد متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر اور مالدیپ نے 50 ہزار امریکی ڈالر امداد کی پیشکش کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close