پاکستانسیاست

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبائی کابینہ مختصر رکھنے پراتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبائی کابینہ مختصر رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پنجاب کابینہ پر مشاورت کی گئی جب کہ دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے ناموں کو 2 روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 15 وزراء کو قلمدان سونپے جائیں گے جن میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے وزراء کے ممکنہ محکموں کے لیے متعدد نام زیر غور ہیں جن میں میاں محمودالرشید کو وزیر ہاؤسنگ اور سی اینڈ ڈبلیو، علیم خان کو وزیر بلدیات، یاسمین راشدکو وزیر صحت، سبطین خان کو وزیر زراعت اور سمیع اللہ کوچیف وہب بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ہاشم بخت کو وزیر تعلیم،حسنین دریشک کو وزیر خزانہ،اسلم اقبال کو وزیر اطلاعات، راجابشارت کو وزیر پارلیمانی امور اور جہانزیب کچھی کو لائیو اسٹاک کی وزارت سونپے جانے امکان ہے۔

اس کے علاوہ راجا یاسر کو ہائر ایجوکیشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینیر وزیر کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے لیے فیاض الحسن، راشدحفیظ، سعدیہ سہیل، مرادراس، اجمل چیمہ، محسن لغاری اور ملک اختر کے نام بھی زیر غور ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close