پاکستان

شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر ریلوے افسران پر برس پڑے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید پریشان ہو گئے اور آج جیسے ہی اجلاس شروع ہوا شیخ رشید افسران پر برس پڑے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کونہیں بتائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close