پاکستانسیاست

چوہدری سرورکی بطورگورنرپنجاب تقریب حلف برداری موخر

لاہور: چوہدری سرورنے بطورگورنرپنجاب حلف برداری صدارتی انتخاب تک موخرکردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرورکو پنجاب کا گورنرمقررکیا گیا ہے انہیں 28 اگست کواپنے عہدے کا حلف لینا تھا تاہم اب انہوں نے حلف برداری موخرکردی ہے۔

چوہدری سرورنے اپنی ٹوئٹ میں حلف اٹھانے کی تقریب موخرکرنے کی وجہ صدارتی انتخاب کوقرردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی کی حمایت کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری سرورپنجاب سے تحریک انصاف کے واحد سینیٹرہیں، صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوارسامنے آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے امیدوارعارف علوی کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close