پاکستانسیاست

عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے گورنر سندھ سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

حلف اٹھانے کے بعد عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر بن گئے ہیں۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔

عمران اسماعیل سندھ اسمبلی سے مستعفی

بطور گورنر سندھ حلف اٹھانے سے قبل عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

عمران اسماعیل نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام بھیجا جو رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرایا۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close