پاکستانسیاست

صدارتی امیدوار سرگرم: عارف علوی پشاور اور مولانا فضل کوئٹہ پہنچیں گے

اسلام آباد: صدارتی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی آج پشاور جائیں گے جب کہ 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کوئٹہ جائیں گے۔

ذارئع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی آج پشاور جائیں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

کے پی کے حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق صدارتی امیدوار عارف علوی کی آج دن 12 بجے وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات ہوگی جب کہ عارف علوی صدارتی انتخابات سے متعلق اراکین اسمبلی سے تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سوا دیگر حزب اختلاف جماعتوں کے نامزد صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان اپنے حق میں ووٹ کے لیے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچیں گے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) بلوچستان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سہہ پہر 3 بجے کراچی سے کوئٹہ پہنچ جائیں گے اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر مقامی رہنما کوئٹہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مقامی ہوٹل میں نیوز کانفرنس کریں گے جس کے بعد وہ بلوچستان عوامی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ کے حصول کے لیے درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخابات میں حمایت کے لیے مسلم لیگ فکشنل اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کنگری ہاؤس ہماری امیدوں کا گھر ہے اور اس امید کے ساتھ آئے کہ ان کی دعائیں اور تائید ملے گی۔

یاد رہے کہ اب تک اپوزیشن مولانا فضل الرحمان یا اعتزاز احسن میں سے کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکی جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے عارف علوی کی جیت یقینی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close