پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہا، فواد چوہدری

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘آج جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہا، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے’۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تمام ریاستی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کو درپیش چینلجز سے نبردآزما ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close