پاکستان

امریکی وزیرخارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ آج سہہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکا کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو بڑھاوا دینے میں پاکستان کا اہم کردارہے۔

تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close