پاکستان

ایل او سی فائرنگ: شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا تھا۔

پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کیا جہاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close