انٹرنیشنل

افغانستان میں دو خود کش دھماکے، 20 افراد ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت میں دو دھماکوں میں کم از اکم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا خود کش حملہ دشت برچی کے علاقے میں اسپورٹس کلب میں ہوا۔

دھماکے کی جگہ پر امدادی کارکنوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد دوسرے خود کش بمبار نے بھی خود کو اڑا لیا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دونوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close