سیاست

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔

شہلا رضا اپنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو اچانک حادثہ پیش آیا۔

شہلا رضا کے سیکرٹری کے مطابق ان کی آنکھ کے قریب معمولی زخم آیا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ 2005 میں شہلا رضا کے جواں سال صاحبزادے اور بیٹی عکس بتول کراچی میں ہی ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close