پاکستان

وزیراعظم کی ڈیمز کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے ایک ہزار ڈالر فنڈ کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سمندر پار پاکستانیوں سے مدد مانگ لی ہے۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر بھیجنے کی اپیل کردی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمز ملک کے لیے ناگزیر ہو گئے ہیں، اب بھی نہ بنائے تو 2025 میں اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں بچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رہنے والے پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق ڈیمز کے لیے فنڈ دیں جب کہ یورپ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانی کم از کم ایک ہزار ڈالر فنڈ میں دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے دیے گئے پیسوں کی حفاظت کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close