پاکستان

وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین نے آج دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں وزراء خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وفود کی سطح پر مذاکرات

ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی قیادت کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ پاکستان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close