پاکستان

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی سلامتی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں کہا کہ دنیا کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وفد کی صورت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

چین کے وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبے کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین مکمل خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر خارجہ کے دورے اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر اپنے دوست ملک کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم امن اور استحکام کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان آمد پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔

بعد ازاں سعودی وریز اطلاعات ڈاکٹر صالح بن عواد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close