پاکستان

لاہور میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، 29 پروازیں متاثر

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایئرپورٹ کی حدود میں تیز بارش کے باعث 29 پروازیں متاثر ہوئیں۔ 

لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نشینی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ایئرپورٹ کی حدود میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 29 پروازیں متاثر ہوئیں جس میں 14 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہیں۔

منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں شامل ہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close