سیاست

وزیراعظم عمران خان کی ڈیم فنڈز کی اپیل پر خواجہ سعد رفیق کی شدید تنقید

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے، آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں‘۔

انہوں نے سوال کیا کہ عمران حکومت کے بنائے ہوئے 350 ڈیمز خیبرپختونخوا کے میں کہاں واقع ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے تقریباً ساڑھے سات منٹ دورانیے تک خطاب کیا جس میں انہوں نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لیےکم از کم ایک ہزار ڈالر پاکستان بھیجیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیمز ملک کے لیے ناگزیر ہوگئے ہیں، ہمارے پاس فی کس 1000 کیوسک پانی رہ گیا ہے اور اگر اب بھی ڈیم نہ بنائے تو 2025 میں اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں بچے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close