پاکستان

ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں نظام تعلیم ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دیں گے اور ملک میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو گا۔ 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا تعلیم سےمتعلق کلیئر وژن ہے اور حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے 4 سب کمیٹیاں بنا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دی جائے گی اور غریب اور امیر کے لیے یکساں تعلیمی نظام ہو گا۔

شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع سب کو مہیا کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close