پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کی عون چوہدری کی وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت میں عہدہ ملنے کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔

عون چوہدری نے نئی ذمہ داری نیک نیتی اوردیانت داری سے سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close