پاکستان

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکو بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کیلئے اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیے پے رول پر رہا کر دیا گیا،

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی گئی ۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی کے لیے شہباز شریف نے درخواست کی ہے ۔

نواز شریف ، مریم نواز ، صفدرکو پے رول پر رہا کرنے کے بعد لاہور کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ، جہاں وہ رائے ونڈ جاتی امرا میں کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں گے ۔ یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جو آج انتقال کرگئیں ۔ کلثوم نواز کے خاوند اور سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close