پاکستان

عمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی: عمران خان وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ شہر قائد کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ کر سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی آمد پر روایت کے برعکس تمام اجلاس گورنر ہاؤس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس بھی ہوگا جس میں گرین لائن بس منصوبہ، فراہمی آب کے منصوبہ ‘کے فور’ اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق بھی اجلاس ہوگا جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

 وزیراعظم اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں پودا لگانے کے علاوہ تاجروں، نمایاں شخصیات اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان  رات کو گورنر ہاؤس میں فنڈ ریزنگ عشائیے میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ رات میں ہی اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close