پاکستان

پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری

گلگت بلتستان: پاک چین سرحد خنجراب پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ 

سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری اور  موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاک چین سرحد پر پہنچ رہی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں حالیہ بارشوں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب ہنگو کے علاقے ڈوپکی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں، باپ اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

اسی طرح مشرقی بلوچستان کے علاقوں ہرنائی، ژوب میں تیز بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری اور نالوں میں طغیانی دیکھنے میں آئی جب کہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کئی مقامات پر متاثر ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close