پاکستان

افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے، شہریار آفریدی

شبقدر: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے شبقدر میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ سے دنیا کو مثبت پیغام گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کی قربانیوں پر فخر ہے اور ایف سی کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کریں گے جب کہ ایف سی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ناممکن ہے اور ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ 100 روز کے پلان میں ہر حوالے سے مکمل سسٹم دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close