پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے بڑا مصروف دن گزارا ہے۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

امن و امان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے جب کہ کراچی 2013 تک دنیا کا پانچواں خطرناک شہر بن چکا تھا لیکن اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے دنیا کے 50 خطرناک شہروں سے کراچی کا نام نکل گیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی میں ملزمان سے برآمد اسلحہ درہ آدم خیل میں تیار کیا جاتا ہے لہذا درہ آدم خیل میں اسلحہ سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے منصوبے کا معاملہ نیب میں زیر تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سیف سٹی کیلئے ازسر نو منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ میں مزید بہتری سمیت جو مدد چاہیے وہ وفاق فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ہماری ترجیح ہے اور سیف سٹی منصوبہ کراچی جیسےبڑے شہر کی فوری ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close