پاکستان

وزیراعظم ہاؤس کی 102 میں سے 62 گاڑیاں نیلام

اسلام آباد: سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران 102 میں سے 62 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 27 لگژری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف سات کی نیلامی ہوئی جبکہ دو بم پروف گاڑیاں بھی نیلام نہ ہو سکیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 62 گاڑیاں 18 کروڑ روپے میں نیلام ہوئیں۔

مجموعی طور پر وزیراعظم ہاؤس کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں، جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔

نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ‘عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہوتی رہی، اب یہ پیسہ واپس خزانہ میں جمع کرائیں گے’۔

واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 72 گاڑیاں 10 سال سے بھی پرانے ماڈل کی ہیں، ایک جیپ 32 سال پرانی ہے جبکہ کئی تو بالکل کھٹارا ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ مارکیٹ کی 5 کروڑ کی گاڑی 6 کروڑ میں بیچیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ 31 اگست کو وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی وزرائے اعظم کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close