شوبز

بھارتی فلم کا جھوٹ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر پکڑ لیا

سوشل میڈیا جہاں اکثر جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہیں وہیں کبھی کبھی لوگوں سے چھپائے گئے حقائق بھی سامنے لانے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔

کچھ ایسا ہی بالی وڈ کی فلم ’جینیئس‘ کے ساتھ ہوا جس میں فلم بینوں کو دیئے گئے دھوکے کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا۔

فلم میں جس عمارت کو آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر دکھایا گیا وہ کوئی عام عمارت نہیں بلکہ لاہور کے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کی تھی۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ عمر سیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا یہی سین شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالی وڈ کو بہترین اسکرپٹ رائٹر کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر فلم سازوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ذیشان اعوان نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ وہ عمر سیف کو آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایک اور ملک عثمان نامی صارف نے کہا کہ بالی وڈ چھپائی فیکٹری ہے جس میں 90 فیصد فلمیں ہالی وڈ اور ٹی وی سیریز سے نقل کی جاتی ہیں۔

بھارتی اداکار ہدایت کار انیل شرما کی فلم ’جینیئس‘  فلم 24 اگست کو ریلیز ہوچکی ہے اور باکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہیں کرسکی ہے لیکن اب ریلیز کے کئی ہفتوں بعد اس فلم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close