کھیل

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حسن علی، اصغر افغان اور راشد خان پر جرمانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی، افغان کپتان اصغر استنکزئی اور لیگ اسپنر راشد خان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حسن علی کو افغانستان کی بیٹنگ کے دوران 33 ویں اوور میں گیند افغان بلے باز ہشمت اللہ شاہدی کی جانب تھرو کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان کی بیٹنگ کے دوران ہی 37 ویں اوور میں رن کے لیے بھاگتے ہوئے اصغر افغان نے اپنا کندھا حسن علی کو مارا جس پر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

راشد علی نے پاکستانی اننگز کے آخری لمحات میں آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد جس انداز سے اشارہ کیا اس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف واقعات میں تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

حسن علی اور راشد خان کو پہلی بار ڈی میرٹ پوائنٹ ملے ہیں جب کہ اصغر افغان کو 24 ماہ کے دوران دوسری بار ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دلچسپت مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close