کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف

ابوظہبی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ابو ظہبی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محموداللہ اور امرالقیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، امرالقیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محموداللہ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لٹن داس 41 رنز اور مشفیق الرحیم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close