پاکستان

وفاقی حکومت پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی: خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کاکہنا ہےکہ وفاقی حکومت پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی کیونکہ یہ خالصتاً صوبائی معاملہ ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس کی صدارت کی تھی اور 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کا فیصلہ کرسکتی ہے اور پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی کیونکہ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیےاقتدارمیں آئے ہیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے وہ صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹیکس سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close