کھیل

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دیں، انضمام الحق

دبئی: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان پر کوئی سوالیہ نشان نہیں، سرفراز پر مکمل اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب اُس کے والی وارث ہوتے ہیں اور جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی ٹیم اس کو سہارا نہیں دیتا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد پر اعتماد ہے البتہ لڑکوں نے ایشیا کپ میں وہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی توقع تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز ہار گئی تھی اور پھر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھی اسے بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close