بزنس

آئی ایم ایف کا پاکستان سے نان فائلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف وفد پاکستان حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے جہاں انہوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کا تیسرا دور کیا۔

ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جب کہ آئی ایم ایف کے وفد نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔

ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آیا آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ، توانائی، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد قرض لینا نہیں بلکہ کسی بھی مرحلے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close