پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے رانا مشہود کے بیان کا نوٹس لے لیا: نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے رانا مشہود کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا مشہود کے بیان پر آپ کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس پر نوٹس لے چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے شعر کی صورت میں ردعمل دیتے ہوئے کہا: غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے، بیٹھیں ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے۔

نواز شریف نے صحافیوں کو کہا میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ مجھ سے سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا، رانامشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھی یا کچھ اور جس پر انہوں نے کہا آپ اس بارے میں بہتر جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے (ن) لیگ کے معاملات کافی حد تک ٹھیک ہوگئے ہیں اور اداروں کے تِھنک ٹینک کو احساس ہوتا جارہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم کے لیے بہتر چوائس تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close