کھیل

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ، اوپنرز نے 199 رنز بنالیے

دبئی: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور اوپنرز نے چائے کے وقفے تک پہلی وکٹ پر 199 رنز بنالیے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی پراعتماد انداز سے کھیل پیش کیا اور کھانے کے وقفے تک 89 رنز بنائے، وقفے کے بعد بیٹںگ دوبارہ شروع ہوئی تو محمد حفیظ نے 170 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

چائے کے وقفے تک دونوں بلے باز بالترتیب 113 اور 75 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، بلال آصف، وہاب ریاض اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں، عثمان خواجہ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، جون ہولاند اور نیتھن لیون ہیں۔

میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں جن کی دوسرے میچ میں شرکت متوقع ہے جب کہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

بیٹنگ لائن اپ کی بیک بون اظہر علی بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینی ہے تو لمبی پارٹنر شپ قائم کرنا پڑیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close