پاکستان

لندن تو کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں: اسحاق ڈار

لندن: احتساب عدالت سے مفرور قرار دیے گئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کی پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی شہزاد اکبر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں دو فلیٹس کی ملکیت سے متعلق شہزاد اکبر کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کے لندن میں دو فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے، یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں، اگر شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزراء عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں جب کہ شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انتقامی کارروائیوں کے لیے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close