کھیل

امام الحق کی انگلی کی کامیاب سرجری، تین ہفتے آرام کا مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انگلی کی سرجری دبئی میں ہوگئی جس کے بعد وہ منگل کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

امام الحق نے کامیاب سرجری کے بعد اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب ہی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں تین ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے اپنے مد احوں کے نیک پیغامات اور محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر کھیل کے میدان سے باہر ہو نا پڑا تھا۔

ڈاکٹر کی جانب سے تین ہفتے تک آرام کے مشورے کے بعد امام الحق کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو چکی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتو بر کو کھیلا جا ئے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close