پاکستان

ضمنی انتخابات: 37 نشستوں میں سے پی ٹی آئی 15 اور ن لیگ 11 جیتنے میں کامیاب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے تمام 37 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق تحریک انصاف 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست اور مسلم لیگ (ن) 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے مطابق 37 حلقوں میں سے تحریک انصاف نے 15، (ن) لیگ 11، مسلم لیگ ق، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی 2،2 متحدہ مجلس عمل ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی ایک اور 3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے 4،4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ق) نے 2 اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست پر کامیابی سمیٹی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 6، عوامی نیشنل پارٹی نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ تحریک انصاف نے 5 اور دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں جب کہ بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں میں سے ایک بلوچستان نیشنل پارٹی اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close