شوبز

فرحان سعید کی ’کراچی سے لاہور 3‘ کے ساتھ فلموں میں انٹری؟

پہلے گلوکاری، پھر ٹی وی پر اداکاری اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ فرحان سعید فلموں میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ ٹیم کی چند تصاویر وائرل ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید بھی ٹیم کے ساتھ اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فرحان سعید فلمساز وجاہت رؤف کی نئی فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ میں ڈیبیو دینے جارہے ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر کے بجائے فرحان سعید جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر فرحان سعید کی جوڑی دار ہوں گی۔

فلم ‘کراچی سے لاہور 3’ گزشتہ دونوں سیکوئلز کی طرح کامیڈی اور رومانوی ہوگی، جس کا اسکرپٹ اس مرتبہ بھی یاسر حسین نے لکھا ہے، جو فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں جب کہ عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close