انٹرنیشنل

قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے قابض بھارتی فوج نے بونیار کے علاقے کے محاصرے کے دوران نوجواںوں کا جعلی مقابلے کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

سری نگر سمیت وادی بھر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل پر احتجاج کیا جائے گا تاہم قابض انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ کردیں۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کی کال کے سبب سری نگر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close