پاکستان

کراچی: گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار، ترجمان رینجرز

کراچی: رینجرز نے شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کےمطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت وصی اللہ کے نام سے ہوئی، ملزم ناظم آباد اور شریف آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close