پاکستان

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی: کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی شہر کو بجلی فراہمی کرنے والے نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی کے گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں۔

گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نصرت بھٹو کالونی اور بفرزون میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اس ک علاوہ بورڈ آفس، پہاڑ گنج، یوسف گوٹھ، سندھی ہوٹل، پاورہاؤس چورنگی،  ڈیفنس،پی آئی بی کالونی، قائد آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close