پاکستان

وزارت داخلہ نے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویرجاری کردیں

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کردیں۔

سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کی جائے۔

وزارت داخلہ نے شرپسندوں کی شناخت کی صورت میں ایف آئی اے اور پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کردیے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز املاک اور عام افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close